ہندوستان ایشا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپیئن

شائع January 24, 2016
پاکستان نے گروپ میچ میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان نے گروپ میچ میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کوچی: ہندوستان نے پاکستان کو ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں 45 رنز سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ہندوستان کے شہر کوچی میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 208 رنز بنائے، دیپک ملک نے 40 جبکہ کیٹین پٹیل اور اجے ریڈی نے 34، 34 رنز بنائے رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ہارون خان اور ساجد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تین ہندوستانی بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔

جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم ابتدا میں ہی 34 رنز پر چار وکٹیں گنوا چکی تھی تاہم اس کے بعد انیس جاوید اور اسرار حسین نے فائٹ بیک کی تاہم ان کی یہ کوشش ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرا سکی۔

ہندوستان نے فائنل میں 45 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025