قلعہ سیف اللہ میں دھماکہ، مبینہ خودکش دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ: جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک پراسرار دھماکے میں مبینہ طور پر ایک خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
لیوی ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلع کے بنڈت موسیٰ زئی علاقے میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک مبینہ خود کش حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔
ان کے مطابق خودکش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور جب وہ بنڈت موسیٰ زئی پہنچا تو زوردار دھماکہ ہوگیا۔
' ابھی اس کا تعین کرنا باقی ہے کہ کیا بم موٹر سائیکل پر نصب تھا یا پھر اس نے غلطی سے خود کو دھماکے سے اُڑالیا،' انہوں نے کہا۔
لیویز ذرائع کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ سے ایک سر برآمد کیا ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ خودکش حملہ آور کے ٹکڑے دور دور تک فضا میں پھیل گئے۔
ایک اور واقعے میں لیویز نے خضدار سے دو لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ لیویزذرائع کے مطابق دونوں کو نامعلوم مسلح افراد نے خضدار کے زہری علاقے سے اغوا کیا تھا۔ ان کی لاشیں ملنے کے بعد شناخت کیلئے سول ہسپتال خضدار لائی گئی ہیں۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں