• KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.5°C
  • KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.5°C

امریکی تاریخ میں ریکارڈ 43 سال قید تنہائی بھگتنے والا رہا

شائع February 20, 2016

امریکی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک قید تنہائی بھگتنے والا قیدی رہا ہو گیا۔

البرٹ وڈفاکس 43 سالوں تک قید تنہائی کاٹنے کے بعد ریاست لیوزیانا کی جیل سے باہر آ گئے۔

69 سالہ البرٹ جیل کے ایک گارڈ کو قتل کرنے پر اپریل، 1972 سے جیل میں تھے۔

ابتدا میں جرم سے انکاری البرٹ کو قتل تسلیم کرنے کے بعد سزا میں کمی کرتے ہوئے رہا کیا گیا۔

جیل سے رہائی کے بعد بھائی کے ساتھ جاتے ہوئے البرٹ نے کہا کہ وہ اپنی ماں کی قبر پر جانا چاہتے ہیں۔

البرٹ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت جیل میں تھے اور حکام نے انہیں آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

جیل گارڈ کے قتل کے وقت البرٹ مسلح ڈکیتی اور حملہ کے جرم میں لیوزیانا کی بدنام زمانہ انگولا جیل میں بند تھے۔

البرٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے گارڈ کو پیچھے سے پکڑا جبکہ ان کے ساتھیوں نے چھری اور بلیڈ کے وار کیے۔

واقعہ کے بعد البرٹ کو قید تنہائی میں رکھنے کا حکم دیا گیا اور پھر دہائیوں تک ہر 90 روز بعد اس حکم کی تجدید ہوتی رہی۔

البرٹ کے وکلا نے بتایا کہ انہیں روزانہ 23 گھنٹے سیل میں رکھا جاتا تھا۔

بشکریہ بی بی سی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 20, 2016 08:03pm
Jab bahir aae to zindagi khatm ho gai. Islea kehte hai ke zindagi bay bandgi sharmindagi.

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025