اوباما کی ننھے بچے کے ساتھ ریس

شائع April 16, 2016 اپ ڈیٹ April 17, 2016

امریکا کے صدر براک اوباما کو دنیا کا طاقتور ترین انسان سمجھا جاتا ہے، مگر اکثر وہ لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔

اس بار انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں ایک بچے کے ساتھ کرالنگ ریس کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ تصویر وائٹ ہاﺅس کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی جسے مارک زکربرگ سمیت لاکھوں افراد لائک اور ہزاروں بار شیئر کی جاچکی ہے۔

ویسے براک اوباما بچوں میں کافی مقبول ہیں اور اکثر وائٹ ہاﺅس کے فیس بک پیج پر امریکی صدر کی بچوں کے ساتھ دلچسپ سرگرمیوں کی تصاویر شیئر ہوتی رہتی ہیں۔

گزشتہ سال وائٹ ہاﺅس میں ایک ڈنر کے دوران بھی وہ اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب ایک چھوٹی بچی نے قالین پر لیٹ کر رونا دھونا شروع کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو گرافر پیٹے سوزا کی کھینچی گئی اس تصویر میں کلاؤڈیا موسر نامی یہ بچی وائٹ ہاؤس کے کارپٹ پر اوندھی لیٹ کر دونوں ہاتھوں سے فرش کو پیٹ رہی ہے، جبکہ امریکا کے صدر براک اوباما بے بسی سے اسے دیکھ رہے ہیں۔

اور دوسری طرف صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما بھی انتہائی حیرت سے بچی کو دیکھ رہی ہیں۔

اسی طرح رواں سال فروری میں کیپرینا ہیرس نامی ایک امریکی خاتون نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی پوتی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ براک اوباما کے 'جانے' کی خبر سن کر بے اختیار رونا شروع کردیتی ہے۔

ویڈیو کا وائٹ ہاؤس نے بھی نوٹس لیا اور مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی کی۔

براک اوباما نے کیپرینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'بچی کو بتائیں کہ وہ اپنے آنسو صاف کرلے، کیونکہ میں کہیں نہیں جارہا. وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد میں بھی اسی کی طرح امریکا کا ایک شہری ہوں گا اور جب وہ بڑی ہوگی تو وہ میرے ساتھ کام کرسکتی ہے، اس وقت تک میں اس کے خط کا انتظار کروں گا اور ہم ہمیشہ اپنی سالگرہ ایک ساتھ منایا کریں گے.'

بچوں کے ساتھ ساتھ براک اوباما اکثر اپنی دلچسپ سرگرمیوں کے باعث خبروں کی سرخیوں میں رہتے ہیں جیسے گزشتہ دنوں ارجنٹائن میں انہوں نے ٹینگو ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔

ارجنٹائن کے صدر ماریسیو ماکری نے امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا جس کے بعد ارجنٹائن کا مشہور رقص پیش کیا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ملک کے ماہر ٹینگو ڈانسرز کا رقص دیکھ کر امریکی صدر سے بھی رہا نہیں گیا اور وہ بھی رقص کے لیے میدان میں آگئے۔

امریکی صدر کے ساتھ خاتون اول مشعل اوباما نے بھی ٹینگو ڈانس کرنے کی کوشش کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025