• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C

شعیب اختر انڈین کامیڈی شو کے جج؟

شائع June 8, 2016

ایک نیا کامیڈی شو انڈین مذاق لیگ تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے جس کے جج کے لیے سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا نام سامنے آرہا ہے۔

جی ہاں انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ کو تو اس شو کا جج بنایا جاچکا ہے اور اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شعیب اختر سے بھی اس حوالے سے بات چیت جارہی ہے۔

شعیب اکٹر شوز جیسے انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کریگا میں گیسٹ جج رہ چکے ہیں تو ان کے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لگ کے دوران کرکٹرز کو ججز کے طور پر لینے کا خیال آیا تھا۔

اس شو کے شرکاءمیں معروف کامیڈین جیسے چندن پربھارکر، شکیل صدیقی اور سگھندا مشرا قابل ذکر ہیں جبکہ پاکستان سے ایک اور کامیڈین کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

یہ پاکستانی کامیڈین کون ہوگا؟ کیا شعیب اختر جج کی کرسی پر بیٹھیں گے؟ ہم اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025