اینڈرائیڈ فون کے ڈیٹا کو مکمل ڈیلیٹ کرنا جانتے ہیں؟
اگر آپ اپنا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون فروخت کرنا چاہتے ہیں مگر اس میں موجود ڈیٹا کسی اور کے ہاتھ لگنے کے خیال سے پریشان ہیں تو کیا کریں گے؟
اگر تو آپ فیکٹری ری سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس سے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں موجود ہر چیز ڈیلیٹ ہوجاتی ہے تو یہ خیال غلط ہے۔
متعدد رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ فیکٹری ری سیٹ کے بعد بھی مناسب ٹولز کے استعمال سے ڈیٹا کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کچھ ڈیلیٹ کرتے ہیں تو فائل اوور رائٹ نہیں ہوتی اور سسٹم بس اسے غائب ضرور کردیتا ہے مگر وہ موجود ہوتا ہے۔
یہ ڈیٹا پرائیویسی کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے خاص طور پر اگر آپ ڈیوائس فروخت یا کسی کو دینا کا سوچ رہے ہیں۔
تو یہاں اس مسئلے سے نجات کا آسان طریقہ جانیں۔
فون کو انکرپٹ کریں
اینڈرائیڈ ڈیوائس کو انکرپٹ کرنا ڈیٹا کو دوبارہ ریکور ہونے سے روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے ہے۔ اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو میں تو گوگل نے سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انکرپشن کو لازمی کررکھا ہے تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ یا اس سے پہلے کا سسٹم استعمال کررہے ہیں جو انکرپشن کو سپورٹ بھی کرتا ہو، تو سیٹنگز مین سیکیورٹی اور پھر انکرپٹ فون پر جاکر ڈیٹا کو اسکریمبل کردیں اور پھر فیکٹری ری سیٹ کریں۔
ایسے کرنے سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
ڈیلیٹ کیے جانے والے ڈیٹا کو اوور رائٹ
تو اب انکرپٹ کرکے فیکٹری ری سیٹ کرکے سب کچھ ڈیلیٹ کرچکے ہیں تو اب اس ڈیٹا کے حصول کو مزید ناممکن بنانے کے لیے نئے بیکار ڈیٹا سے اسے اوور رائٹ کردیں۔
اس کے لیے اپنی ڈیوائس کے سیٹ اپ میں جائیں مگر اس بار کسی بھی گوگل اکاﺅنٹ سے سائن ان نہ ہو، جب سیٹ اپ نئے صارف کے طور پر سامنے آجائے تو جتنی دیر تک ہوسکے ہائی ریزولوشن ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔ اس عمل کو دہرا کر جتنی جگہ ہوسکتی ہے بھر دیں۔
اس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کردیں۔
اس عمل کو دہرائیں
اگر آپ زیادہ تشویش کے شکار ہیں تو اوپر دی گئی ٹپس کو کئی بار دہرائیں تاکہ اطمینان ہوجائے کہ ڈیٹا یقینی طور پر ڈیلیٹ ہوچکا ہے اور کوئی بھی اسے ریکور کر نہیں سکتا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی