اپنی بے رنگ تصویروں میں رنگ بھرنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ کے پاس ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ہو جسے کلر کرنا چاہتے ہوں تو اس کے لیے فوٹو شاپ کے کسی ماہر سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
وہ ماہر اس تصویر پر گھنٹوں لگا کر اسے ہر ممکن حد تک بہتر کلر کرنے کی کوشش کرے گا مگر یہی کام آپ چند منٹوں میں کرسکیں تو پھر؟
جی ہاں انٹرنیٹ پر ایک کمپیوٹر الگورتھم دستیاب ہے جو آپ کی بے رنگ تصویروں میں چند سیکنڈ میں رنگ بھر دیتا ہے اور وہ بھی مفت۔
اس الگورتھم کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ مشین لرننگ الگورتھم ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔
یہ الگورتھم واقعی زبردست ہے جو زمین کی اشیائ، لوگوں اور آسمان کے درمیان امتیاز کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیسے آپ نیچے موجود بلیک اینڈ وائٹ تصویر اور اس میں کلر آنے کے بعد کا فرق دیکھ سکتے ہیں۔


تاہم یہ بھی واضح ہے کہ یہ الگورتھم چہروں، سادہ لینڈ اسکیپس اور شفاف آسمان میں ہی زیادہ بہتر کام کرپاتا ہے۔
تو اگر آپ کسی بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں رنگ بھرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر جاکر اسے آزما سکتے ہیں۔
اور ہاں اس کے لیے آپ کو اپنی تصویر پہلے فیس بک یا کسی بھی سائٹ پر اپ لوڈ کرکے اس کا لنک الگورتھم میں جاکر کاپی پیسٹ کرنا ہوگا۔












لائیو ٹی وی