• KHI: Clear 34.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C
  • KHI: Clear 34.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C

کمپنیز بل 2016 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی

شائع August 8, 2016 اپ ڈیٹ August 8, 2016 11:50pm

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز بل 2016 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت قوانین کے جائزے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کمپنیز بل 2016 کے مسودے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس ای سی پی نے کمپنیز بل 2016 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اجلاس میں مستقبل کے قانون سازی سے متعلق بہتری اور ترامیم کے لیے میکنزم مرتب کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مختلف قوانین کے مسودوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026