• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

جنید جمشید کا کراچی میں صفائی مہم کا اعلان

شائع August 16, 2016

کراچی: گلوکاری چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والے جنید جمشید نے شہرِ قائد میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنید جمشید نے جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے اشتراک سے صفائی مہم کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی کسی قسم کے سیاسی مقاصد ہیں جبکہ سیاست میں آنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف کراچی اور پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کے لیے نکلے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کب کچرے سے پاک ہوگا؟ کوئی ڈیڈ لائن نہیں

جنید جمشید کا کہنا تھا کہ اسکول، کالجز، جامعات کے طلبا و طالبات، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور وہ ہر شخص جو اپنے آپ کو محب وطن پاکستانی کہتا ہے، اس مہم کا حصہ بن سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران جنید جمشید نے اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا عوامی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور ہمارا بھرپور ساتھ دے گا تاکہ حکام بالا کی توجہ اس جانب مبذول ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے احکامات: کچرے کے ڈھیر ہٹائے نہ جاسکے

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں صفائی کے مسائل موجود ہیں اور شہر قائد میں جابجا کچرے اور گندگی کے ڈھیر راہگیروں کو منہ چڑھاتے نظر آتے ہیں۔

پہلے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس کے بعد انہوں نے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی صفائی:مہلت ختم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ کی نئی تاریخ

تاہم اس سے پہلے ہی سندھ میں وزارت اعلیٰ میں تبدیلی ہوگئی اور مراد علی شاہ نے منصب سنبھال لیا۔

ان کے آنے سے کراچی کے شہریوں میں امید جاگی تھی کہ شاید اب شہر کی قسمت جاگ جائے گی لیکن نئے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی کچرے کی صفائی کے لیے دی گئی 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن گزر گئی اور کراچی کا کچرا اب بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024