بلوچستان: آوران میں ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آوران میں سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ فرنٹئیر کارپس کا ایک قافلہ آوران کے علاقے ماشکی میں معمول کی گشت پر تھا جب عسکریت پسندوں نے انہیں اپنا ہدف بنایا۔
واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے۔












لائیو ٹی وی