خواتین سے غیرمنصفانہ سلوک پر مبنی ڈرامہ 'فالتو لڑکی'

شائع October 18, 2016

پاکستانی مصنف فصیح باری خان اور ہدایت کار مظہر معین کامیاب ڈرامہ قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد ایک اور ڈرامے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

ان کا نیا ڈرامہ 'فالتو لڑکی' سوسائٹی میں خواتین سے غیرمنصفانہ سلوک پر مبنی ہے، اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو ہندوستان سے پاکستان ایک فیملی کے ساتھ رہنے آتی ہے اور بعد ازاں اسے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تاہم وہ اپنے حق میں آواز اٹھانے میں ناکام رہتی ہے۔

جہاں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے وہیں ایسا ڈرامہ بنانے پر ڈان امیجز نے مظہر معین سے ان کے خیالات معلوم کیے۔

ان کے مطابق ’جذبات سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، پاکستان اور بھارت کی ثقافت ملتی جلتی ہے، مثال کے طور پر ہم نے خاندان سے باہر شادی کی حقیقت پر آنکھیں بند کررکھی ہیں، بہت کچھ مشترک ہونے کے باوجود لوگوں کے لیے دوسرے خاندان میں شادی کرنا مشکل ہوتا ہے، ہم ایک دوسرے کی مماثلت کی بجائے اختلافات ڈھونڈتے ہیں اور اسی خیال کو ہم نے پیش کرنے کی کوشش کی ہے'۔

اس ڈرامے کی کسٹ میں حنا دلپذیر، سیمی راحیل، سمعیہ ممتاز، سمبل عباس اور یاسر رضوی سمیت دیگر شامل ہیں۔

سمعیہ ممتاز کا اس ڈرامے کے حوالے سے کہنا تھا' یہ میرے دیگر ڈراموں کے مقابلے میں بالکل مختلف ہوگا، مجھے اکثر ٹیلیویژن پر مظلوم خاتون کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے، میں اس تاثر کو بدلنا چاہتی ہوں، اس ڈرامے میں میرا کردار کسی مرد پر انحصار نہیں کرے گا'۔

ڈرامہ ’فالتو لڑکی‘ اگلے ماہ چینل اے پلس پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025