ڈوئل کیمرے والا سب سے سستا اسمارٹ فون

18 اکتوبر 2016
آنر سکس ایکس— فوٹو بشکریہ ہیواوے
آنر سکس ایکس— فوٹو بشکریہ ہیواوے

ویسے تو ایپل کے آئی فون سیون پلس میں دو کیمروں کو متعارف کرایا گیا جبکہ یہ چیز پہلے ایل جی کے فون میں بھی سامنے آچکی ہے مگر ان کی قیمت بیشتر افراد کے بس کی بات نہیں۔

تاہم کیا آپ اس نئی ٹیکنالوجی سے لیس ایسا اسمارٹ فون لینا پسند کریں گے جس کی قیمت صرف ساڑھے پندرہ ہزار روپے کے لگ بھگ ہو؟

اگر ہاں تو ہیواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جو دو بیک کیمروں والا سب سے سستا فون بھی ہے۔

آنر سکس ایکس نامی یہ اسمارٹ فون 150 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کے دو رئیر کیمروں میں ایک بارہ میگا پکسلز جبکہ دوسرا دو میگا پکسلز کا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسلز کا سیلفی کیمرہ موجو ہے۔

یہ فون تین ورژن میں پیش کیا گیا ہے، ایک تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، دوسرا چار جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج جبکہ تیسرا چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج۔

اس میں ہیواوے کا تیار کردہ کرین 655 پروسیسر موجو ہے، ڈوئل سم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے بھی ہے۔

جیسا پہلے بتایا جاچکا ہے کہ دو کیمروں والے فون ایل جی جی فائیو، آئی فون سیون پلس اور ایچ ٹی سی ٹین میں موجود ہیں مگر ان کی قیمت بہت زیادہ ہے جبکہ ہیواوے نے بھی آنر 8 میں ڈوئل کیمروں کو متعارف کرایا جس کی قیمت 399 ڈالرز ہے۔

اس آنر سکس ایکس میں اینڈرائیڈ مارش میلو، 3340 ایم اے ایچ بیٹری، فنگر پرنٹ اسکینر، فور جی سپورٹ اور تیز چارجنگ جیسی خوبیاں بھی موجود ہیں جو اسے کم قیمت میں مہنگ فلیگ شپ فونز کے برابر کھڑا کرتی ہیں۔

یہ پانچ رنگوں گولڈ، سلور، گرے، بلیو اور روز گولڈ میں 25 اکتوبر سے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں