• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

پاکستان 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، بھارتی وزیرداخلہ کی دھمکی

شائع December 12, 2016

نئی دہلی: ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرحدی دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو جلد ہی پاکستان 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کاتھوا میں خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ '1971 میں پاکستان 2 حصوں میں تقسیم ہوا تھا اور اگر پاکستان سرحد پار دہشت گردی سے باز نہ آیا تو عنقریب یہ 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا'۔

پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ دہشت گردی بہادروں کا نہیں بلکہ بزدلوں کا ہتھیار ہے'۔

بھارتی وزیرداخلہ کے مطابق ان کی حکومت کبھی بھی، کسی کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی.

رواں برس ستمبر میں مقبوضہ کشمیر میں اڑی کے مقام پر بھارتی بیس کمپ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'آپ دیکھ چکے ہیں انہوں نے کس بزدلی سے ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنایا لیکن ہمارے فوجیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘.

یاد رہے کہ بھارت نے اڑی حملے میں ملوث ہونے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے اسے تنہا کرنے کی سفارتی کوششوں کا آغاز کر رکھا ہے، جبکہ اسلام آباد کی جانب سے اڑی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی گئی تھی۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدگی اختیار کیے ہوئے ہیں جب بھارتی فورسز نے رواں برس جولائی میں کریک ڈاؤن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما برہان وانی کو قتل کیا تھا، جس کی پاکستان نے مذمت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024