بی این پی ۔ ایم بلوچستان پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی
کوئٹہ: تفصیلی مشاورت کے بعد، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے ملک کی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات، آغا حسن بلوچ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بی این پی کے سربراہ، سردار اختر مینگل، اراکینِ اسمبلی عیسیٰ نوری اور میر حمل کلمتی اگلے چند دنوں میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کا حلف اٹھائیں گے۔
' بی این پی پارلیمنٹ میں بلوچ حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرے گی، ' بلوچ نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے تمام ضلعی ، صوبائی اور مرکزی عہدیداروں سے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے سے قبل مشورہ کیا ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کی قوم پرست سیاسی پارٹی، بی این پی نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کے کامیاب امیدوار ارکانِ پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف نہیں اُٹھائیں گے۔ انہوں نے گیارہ مئی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر یہ فیصلہ کیا تھا۔
اس موقع پر آغا حسن بلوچ نے کہا تھا کہ ان کے امیدواروں کی فتح کو شکست میں بدلا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے بلوچوں کے حقوق، وسائل اور ساحلوں کے تحفظ اور حفاظت جدوجہد جاری رکھے گی۔
بی این پی بلوچستان کی ایک اہم سیاسی جماعت ہے اور اس نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔












لائیو ٹی وی