• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

کوئٹہ میں تین لاشیں برآمد

شائع June 29, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے قبرستان سے آج بروز ہفتہ مورخہ 29 جون کی صبح پولیس نے تین لاشیں برآمد کی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں رند گڑھ کے قریب کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قبرستان سے تین لاشیں جن کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے، برآمد ہوئی ہیں۔

ان تینوں کو  قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق ان تینوں نوجوانوں کی عمریں تیس سے بتیس سال کے درمیان ہیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

 تینوں لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025