• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

جہاز میں بزنس کلاس کے مسافر عرب ’باز‘

شائع January 31, 2017

پالتو پرندوں اور عرب شہزادوں کی دوستی حالیہ دہائیوں میں کافی مشہور ہوئی ہے، تیز نظر رکھنے والے شکاری پرندوں باز اور عقاب پر عرب شہزادوں کی نظر ہمیشہ سے مرکوز رہی ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس تصویر نے تو دنیا بھر کے صارفین کو ہکا بکا کرکے رکھ دیا ہے۔

یہ تصویر ایک عرب ایئرلائن کی بزنس کلاس کی ہے—فوٹو بشکریہ: reddit/lensoo
یہ تصویر ایک عرب ایئرلائن کی بزنس کلاس کی ہے—فوٹو بشکریہ: reddit/lensoo

یہ تصویر ایک عرب ایئرلائن کی بزنس کلاس کی ہے، اور اس میں سفر کرنے والے کوئی عام لوگ نہیں بلکہ باز ہیں، وہ بھی دو چار نہیں بلکہ ان کی تعداد 80 ہے۔

خلیجی ممالک میں باز پالنا اور انہیں لے کر سفر کرنا خاصی عام بات تصور کی جاتی ہے، ان پرندوں کو مختلف مقاصد کے لیے تربیت دی جاتی ہے جبکہ طیاروں میں ساتھ لے کر سفر بھی کیا جاتا ہے۔

تاہم اتنی بڑی تعداد میں بازوں کی جہاز میں موجودگی حیرت کی بات ہے، اسی وجہ سے یہ تصویر سماجی روابط پر وائرل ہوچکی ہے۔

باز متحدہ عرب امارات کا قومی پرندہ ہے جبکہ بیشتر خلیجی ممالک میں اسے مالکان کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہے۔

کئی خلیجی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ان بازوں کا باقاعدہ پاسپورٹ بنتا ہے, متحدہ عرب امارات کی وزارت موحولیات کے مطابق بازوں کو جاری کردہ پاسپورٹ 3 سال تک قابل استعمال رہتا ہے۔

دبئی کی ایک ایئرلائن کے مطابق بازوں کو دوران سفر ان کی علیحدہ نشست فراہم کی جاتی ہے جبکہ حادثات سے بچانے کے لیے سیٹ میں ردو بدل بھی کی جاتی ہے۔

قطر ایئرویز کی اکانومی کلاس میں مسافر اپنے ساتھ 6 باز لاسکتے ہیں جبکہ اتحاد ایئرویز کی بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔


تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adamı Jan 31, 2017 07:02pm
too kiya aney zindagi ka mazah?

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025