• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

'شاید تیمور کا نام بدل دوں'

شائع February 23, 2017
سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی تصویر گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی — فوٹو/ فائل
سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی تصویر گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ برس 20 دسمبر کو ہوئی، جس کے بعد ان دونوں نے اپنے بیٹے کا نام 'تیمور خان' رکھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر تیمور کے نام کے حوالے سے اٹھنے والے تنازعات کے باعث سیف علی خان اب کافی پریشان ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور کے نام پر ہونے والے تنازع کے باعث نام تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیف اور کرینہ کے بیٹے کی نئی وائرل تصویر

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان ان کے اس فیصلے سے خوش نہیں اور اس کے خلاف بھی ہیں، تاہم سیف علی خان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ایک سال کے ہونے کے بعد شاید اس کا نام بدل دیں۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ 'میں نے کسی کو بتایا نہیں، لیکن میں نے کچھ دیر کے لیے تیمور کا نام تبدیل کرنے کا سوچا، لیکن کرینہ اس بات کے خلاف ہیں، انہوں نے مجھے کہا کہ لوگ میرے خیال کی عزت کرتے ہیں لیکن میں خود نہیں کرپا رہا'۔

سیف نے مزید کہا 'ہوسکتا ہے تیمور کے ایک یا دو سال کا ہونے پر میں اس کا نام تبدیل کردوں، میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بات کا اعلان کرنے کے لیے ایک خط بھی تحریر کیا، تاہم بعدازاں اسے شائع کرنے سے انکار کردیا، کہ شاید یہ غلط ارادہ ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے کے نام نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

جہاں کئی افراد نے سیف اور کرینہ کو ان کے بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی وہیں کئی افراد نے نام کی وجہ سے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

کئی افراد کا کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ کو اپنے بیٹے کا نام تیمور نہیں رکھنا چاہیے تھا کیوں کہ تیمور لنگ نامی حکمران کو ایک سفاک حکمران کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جس نے خود اپنی ماں کا سر قلم کیا اور 1398 میں دہلی کو تباہ کیا تھا۔

تیمور کے نام کا مطلب عربی میں 'لوہا یا فتح' کے ہیں اور اس نام کو رکھنے کی اہم وجہ یہی تھی کہ سیف اور کرینہ کا بیٹا لوہے کی طرح مضبوط کردار کا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

سیف اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025