اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی

شائع March 3, 2017 اپ ڈیٹ March 3, 2017 06:08pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دو شاندار سیشنز کے بعد ہفتے کے آخری کاروباری سیشن کا اختتام منفی انداز میں ہوا۔

جمعہ کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 72.27 پوائنٹس (0.15 فیصد) کی کمی کے بعد 49 ہزار 624 کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے 11 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مالیت 12 ارب 65 لاکھ رہی روپے رہی۔

جمعہ کے روز مجموعی طور پر 39 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 383 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 150 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 219 کی قدر میں کمی جبکہ 14 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 6 کروڑ 2 لاکھ شیئرز لوٹے کیمیکل کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ آزگارڈ نائن کے 3 کروڑ 76 لاکھ، سلک بینک کے 3 کروڑ 37 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 2 کروڑ 15 لاکھ جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے ایک کروڑ 78 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026