• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm

لڑکی کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو فیس بک پر نشر

شائع May 6, 2017
—فوٹو فیس بک
—فوٹو فیس بک

مونٹریال: کینیڈین پولیس نے ہائی اسکول کی ان 2 طالبات کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکیوں نے اپنی ہی کلاس فیلو طالبہ کو قتل کیوں کیا؟

امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بتایا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے سگکینگ فرسٹ نیشن کی رہائشی 19 سالہ سیرینا مکی کو تشدد کے ذریعے قتل کرکے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو فیس بک پر نشر کرنے کے الزام میں 16 اور 17 سالہ 2 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

—فوٹو فیس بک
—فوٹو فیس بک

پولیس کے مطابق لڑکیوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ وہی لڑکیاں ہیں، جنہوں نے طالبہ کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو نشر کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران قتل

پولیس کے مطابق فیس بک پر نشر کی گئی ویڈیو میں طالبہ پر حملہ کرنے والے افراد کے چہرے نظر نہیں آرہے، تاہم طالبہ کو تشدد کرنے والی کم سے کم 2 خواتین کی آوازیں آ رہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹائے جانے کے لیے ویب سائیٹس انتظامیہ سے رابطے کیے گئے ہیں۔

—فوٹو فیس بک
—فوٹو فیس بک

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو فیس بک سے ہٹادیا گیا ہے، تاہم اگر ویڈیو کو میسینجر کے ذریعے شیئر کیا گیا ہے، تو اسے فوری طور ہٹانا آسان کام نہیں۔

ویڈیو دیکھنے والے افراد اور پولیس کے مطابق ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی حملہ کرنے والوں سے معافی مانگ رہی ہے، تاہم حملہ آور معافی کی پرواہ کیے بغیر اس پر تشدد کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خاتون کی اپنی خودکشی کی لائیو اسٹریمنگ

پولیس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ناک اور منہ سے خون بہہ رہا ہے، اور وہ تشدد کے باعث بے جان ہوکر زمین پر لیٹ جاتیں ہیں، اور دوران تشدد ہی ہلاک ہوجاتی ہیں۔

پولیس کے مطابق تاحال اس بات سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی کہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی معافی کس لیے مانگ رہی تھی؟ اور حملہ آوروں نے ان پر تشدد کیوں کیا؟

—فوٹو فیس بک
—فوٹو فیس بک

واقعے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی، جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاک کی گئی لڑکی کے حق میں مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کی لائیو ویڈیو پر مارک زکربرگ کا اظہار افسوس

ہلاک ہونے والی لڑکی کی آخری رسومات میں خاندان اور رشتہ داروں سمیت علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اسے خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک پر قتل کی براہ راست ویڈیوز نشر کی جاچکی ہیں، جب کہ فیس بک نے خطرناک لائیو ویڈیوز کی روک تھام کے لیے اضافی 3 ہزار انجنیئرز بھرتی کیے ہیں، تاکہ ایسی ویڈیوز کو نشر کرنے سے روکا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 11 اکتوبر 2024
کارٹون : 10 اکتوبر 2024