سام سنگ کے 2 بجٹ اسمارٹ فونز سامنے آگئے

07 جون 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنی گلیکسی جے سیریز کے دو نئے فون رواں ماہ فروخت کے لیے پیش کرنے کااعلان کیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی جے فائیو 2017 اور جے سیون 2017 کو گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ بہتر کرکے فروخت کے لیے پیش کیاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کے 3 فونز پاکستان میں متعارف

دونوں فونز دیکھنے میں تو گزشتہ سال کے جے فائیو اور جے سیون جیسے ہی نظر آتے ہیں تاہم بیک پینل میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سام سنگ نے اس سال کے ماڈلز میں ایل ای ڈی فلیش کا اضافہ کیا ہے۔

گلیکسی جے فائیو 5.2 انچ کی ایچ ڈی اسکرین جبکہ جے سیون 5.5 فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔

اسی طرح گلیکسی جے فائیو میں 1.4 گیگا اوکٹا کور پراسیسر، دو جی بی ریم، ایس ڈی کارڈسلاٹ اور 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کے 'سب سے بہترین' گلیکسی فونز پیش

گلیکسی جے سیون میں 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر، تین جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج جبکہ 3600 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

دونوں اسمارٹ فون میں 13 میگا پکسلز کا بیک کیمرہ ہوگا جبکہ جے سیون میں فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور جے فائیو میںپانچ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے ہوم بٹن پر فنگر پرنٹ سنسر موجود ہوگا۔

گلیکسی جے فائیو 280 یورو (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جے سیون 340 یورو (لگ بھگ چالیس ہزار پاکستانی روپے) کا ہے۔

یہ دونوں فونز رواں ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیئے جائیںگے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں