انتظار ختم، جگا جاسوس ریلیز

14 جولائ 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

طویل انتظار کے بعد بالآخر بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور بار بی ڈول کترینہ کیف کی فلم ’جگا جاسوس‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

شائقین کو جگاجاسوس کا کافی انتظار تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان تنازع کی وجہ سے شوٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

تاہم بعد ازاں رنبیر کپور نے شوٹنگ کے تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید کردی، فلم کو جہاں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے کیریئر کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، وہیں اس فلم کی کامیابی سے ہی دونوں کی جوڑی کے مستقبل میں کام کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

باکس آف انڈیا کے مطابق ’جگا جاسوس‘ کو بھارت بھر کی 1800 سینما گھروں کی زینت بنایا گیا،اس وجہ سے اس کی کمائی بھی محدود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر اور کترینہ کی فلم میں '29' گانے

فلمی ناقدین کے مطابق جگا جاسوس کی اوپننگ کمائی کا دوسری فلموں کی اوپننگ کمائی سے موازنہ کرنا ناانصافی ہوگا، کیوں کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم کو محدود سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔

عام طور پر بھارتی فلموں کو 3 ہزار یا کم سے کم 2500 سینما گھروں کی زینت بنایا جاتا ہے، تاہم جگا جاسوس کو صرف 1800 سینماؤں میں پیش کیا گیا۔

جگا جاسوس کو بولی وڈ کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر ممبئی کی صرف 50 اور نئی دہلی کی 25 سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'جگا جاسوس' رنبیر اور کترینہ کی آخری فلم؟

NEE فلم کو ریلیز کیے جانے سے قبل ہی فلم کے ٹریلرز کو سراہا گیا تھا، جگا جاسوس میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی کیمسٹری کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان 2010 میں آنے والی فلم ’راج نیتی‘ کے بعد یہ پہلی فلم ہے، دونوں اداکاروں کے درمیان تلخیوں کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں۔

تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قربتیں بڑھی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں