• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

ماں کے پیٹ میں ہی بچے کی سرجری ممکن

شائع July 29, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیکل سائنس نے حالیہ برسوں میں ترقی کا وہ سفر طے کیا ہے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی کچھ بیماریوں یا کمزوری کا علاج تو پہلے بھی ممکن تھا، مگر اب پہلی بار پیدائش سے قبل ہی بچے کی سرجری کی تازہ مثال نے میڈیکل دنیا میں ہلچل مچادی۔

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی مائونٹ سِنائی اور سِکِ کِڈِز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک بچے کی ماں کے پیٹ میں ہی یوٹرو سرجری کی، کیوں کہ بچے کو پیدائشی طور پر دل کی بیماری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن کے بعد الگ کردہ سرجڑے بچے اب کیسے ہیں؟

نشریاتی ادارے سی بی سی نیوز کے مطابق ڈاکٹرز نے بچے کی یوٹرو سرجری اس وقت کی، جب ان کی والدہ 23 ویں ہفتے کے حمل سے تھیں۔

پیدائش سے ایک ہفتہ قبل بچے کی سرجری کی گئی—فوٹو: کینیڈین پریس
پیدائش سے ایک ہفتہ قبل بچے کی سرجری کی گئی—فوٹو: کینیڈین پریس

بچے میں دل کی پیدائشی بیماری (congenital heart disease) جسے سی ایچ ڈی بھی کہا جاتا ہے کی نشاندہی اس وقت ہوئی، جب والدہ معمول کے مطابق چیک اپ کروانے گئیں۔

ماہرین نے بچے کی سرجری ماں کے پیٹ میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے دونوں ہسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی۔

مزید پڑھیں: ’ الگ ہوکر مرنا نہیں چاہتیں‘

ڈاکٹرز نے بچے کی یوٹرو سرجری کے لیے نلکیوں اور باریک سیوں کا استعمال کیا، جنہیں ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دل تک لے جایا گیا۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ماں کے پیٹ کی آپریشن کیے بغیر بچے کی یوٹرو سرجری کی گئی۔

اس وقت بچے کی عمر 2 ماہ ہے—فوٹو: کینیڈین پریس
اس وقت بچے کی عمر 2 ماہ ہے—فوٹو: کینیڈین پریس

یوٹرو سرجری کے ایک ہفتے بعد بچے نے جنم لیا، اور اب اس بچے کی عمر 2 ماہ ہوچکی ہے، جب کہ تاحال بچے کی طبیعت میں خرابی کی کوئی شکایت نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے احساس کو جنجھوڑنے والا بچہ چل بسا

پیدا ہونے والے بچے کا نام سیباسٹین رکھا گیا ہے، جب کہ ان کے والدین اس بات پر خوش دکھائی دے رہے ہیں کہ بچے کو پیدا ہونے سے پہلے ہی علاج کی تکالیف سے گزرنے کے بعد صحت مند زندگی ملی۔

خیال رہے کہ یہ کینیڈا میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے، جب کہ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور یہ دنیا بھر میں ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کی ہونے والی پہلی یوٹرو سرجری ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ماں کے پیٹ میں بچوں کی سرجری اور دیگر علاج سے بچوں کی زندگی مزید صحت بن سکتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jul 30, 2017 09:41am
waoo amazing,, congrats to the parents

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024