پاکستان کا نام لینے پر بھارتی گلوکار پر شدید تنقید

اپ ڈیٹ 04 اگست 2017
میکا سنگھ — یوٹیوب ویڈیو اسکرین شاٹ
میکا سنگھ — یوٹیوب ویڈیو اسکرین شاٹ

میکا سنگھ ایک معروف بھارتی گلوکار ہیں جن کے پرستار پاکستان میں بھی موجود ہیں، تاہم انہیں اپنے ایک بیان پر بھارتی عوام کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ پاکستان اور بھارت کے یوم آزادی بالترتیب 14 اور 15 اگست کو امریکی شہر ہیوسٹن میں کنسرٹس میں شرکت کرنے والے ہیں اور انہیں اس کے لیے اپنے ایک ویڈیو پیغام پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

میکا سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ لوگ بھارت اور 'اپنا پاکستان' کے یوم آزادی کا جشن ان کے ساتھ مل کر منائیں۔

مزید پڑھیں : میکا سنگھ دہلی میں گرفتار

اس ویڈیو میں وہ امریکا سے تعلق رکھنے والے پروموٹر کے ساتھ اپنے شوز کی پروموشن کررہے ہیں۔

میکا سنگھ نے کہا ' 15 اگست کو ہمارا ہندوستان آزاد ہوا تھا اور 14 کو ہمارا پاکستان'۔

اس کے بعد سے چالیس سالہ گلوکار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بھارتی عوام کافی مشتعل نظر آتے ہیں۔

ان لوگوں نے پاکستان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملک کی آزادی کا جشن ہم کیوں منائیں۔

یہ بھی پڑھیں : میکا سنگھ کو 'ڈاکٹر' کو تھپڑ مہنگا پڑ گیا

کچھ کا کہنا تھا کہ پیسہ ملک کی آزادی سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور میکا سنگھ بھی پیسے کے دیوانے ہیں۔

خیال رہے کہ میکا سنگھ بولی وڈ کے معروف گلوکار ہیں جنھوں نے متعدد ہٹ گانے گائے ہیں، جیسے آج کی پارٹی، موجاں ہی موجاں اور دیگر متعدد گانے ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں