• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

رومن اردو کو اردو میں بدلنا ہوا اب بہت آسان

شائع August 10, 2017
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے جی بورڈ کے نام سے ایک کی بورڈ ایپ متعارف کرائی گئی تھی اور اب اس میں پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی تبدیلی اور 'تحفہ' متعارف کرایا گیا ہے۔

جی ہاں گوگل نے انتہائی خاموشی سے اس کی بورڈ میں ایک نیا فیچر کا اضافہ کردیا ہے جو کہ اردو لکھنے والوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، خاص طور پر اگر وہ رومن اردو لکھنے پر مجبور ہوں تو۔

پروپاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق جی بورڈ اب خودکار طور پر رومن اردو کو رئیل ٹائم میں اردو میں کنورٹ کردیتا ہے ، جیسے رومن میں اگر لکھیں ' Ap ka naam kia hai ' تو وہ اردو میں کنورٹ ہوجائے گا ' آپ کا نام کیا ہے'۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا اردو ورژن متعارف

ویسے عام طور پر سوشل میڈیا میں اردو زبان پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی مگر یہ نیا اضافہ اس زبان کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزاءہے۔

اور اس فیچر کی سب سے بڑی آسانی یہ ہے کہ اگر اسمارٹ فون پر اردو کی بورڈ سمجھ نہیں آرہا تو اب انگلش میں رومن لکھنے پر آپ کی پسند کا جملہ خودکار طور پر بن جائے گا۔

اس فیچر کے لیے آپ کو بس گوگل پلے اسٹور یا ایپل کے ایپ اسٹور سے جی بورڈ کو انسٹال کرنا ہوگا۔

اس کے بعد اسے اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور لینگوئجز آپشن کا انتخاب کریں اور ' یوز سسٹم لینگوئج' سے چیک ہٹا دیں۔

اب جی بورڈ میں دی گئی زبانوں کی فہرست میں جائیں اور اردو (abc) کو سلیکٹ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل سرچ میں ہر ملک پسندیدہ پراڈکٹس کا دلچسپ نقشہ

ویسے اردو پاکستان کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے جو کہ رومن کی جگہ اردو ان پٹ لے آﺅٹ کے ساتھ ہے۔

کی بورڈ میں ٹائپنگ زبان کو بدلنے کے لیے اسپیس بار کو ایک سیکنڈ کے لیے پریس کریں اور پوپ اپ اسکرین میں اردو کا انتخاب کرلیں، اسی طرح اس طریقہ کار سے کسی اور زبان کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔

جی بورڈ کی رومن اردو کو اردو میں منتقل کرنے کی درستگی حیران کن حد تک درست ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024