لاہور ۔ اسلام آباد موٹروے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی کا چالان ہو گیا۔

موٹروے ذرائع کے مطابق ایاز صادق کی گاڑی کا چالان مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کی وجہ سے کیا گیا۔

تیز رفتاری پر موٹروے پولیس نے ایاز صادق کا ایک ہزار 250 روپے کا چالان کیا۔

موٹروے پر گاڑی چلانے کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، لیکن اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا چالان

ایاز صادق کی گاڑی کا چالان خانقاہ ڈوگراں کے مقام پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث چالان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں