کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، منگوچر میں نیٹو ٹینکر نذر آتش
کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ منگوچر میں جمعہ کے روز مسلح عسکریت پسندوں نے نیٹو ٹینکر کو نذر آتش کر دیا جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ کوئٹہ میں سعید احمد خان روڈ پر ایک اور واقعہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشن فیاض سنبل نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سعید احمد خان روڈ پر واقع دکان پر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ دکان میں موجود دو افراد موقع پر یہ ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور قانوں نافذ کرنے والے ادارے جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ڈان ڈاٹ کام کو واقعہ شہر میں جاری ٹارگیٹ کلنگ قراد دیا ہے۔
لاشوں کو ہسپتال میں لائے جانے کے بعد سول ہسپتال کے ارگرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
فوری طور پر کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے علاقہ منگوچر میں جمعہ کے روز مسلح عسکریت پسندوں کے نیٹو ٹینکر کو نذر آتش کرنے سے پہلے فائرنگ کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا
لیویز ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دو مسلح عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہو گئے جبکہ زخمی ڈرائیور کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گہرے دھواں کے بادلوں کو دور تک دیکھا گیا، جبکہ فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیویز اور پولیس حکام نے جائے واقعہ پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
عسکریت پسند گزشتہ سالوں سے اس علاقے میں نیٹو سپلائی کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی