• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

مستونگ: چینی کمپنی کیلئے تیل لے جانے والا آئل ٹینکر نذر آتش

شائع July 6, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح عسکریت پسندوں نے ایک چینی کمپنی کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔

ایک سینیئر پولیس عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان ۔ کام کو بتایا کہ ہفتہ کو مستونگ کے علاقے چھوٹو میں شدت پسندوں نے قریبی پہاڑیوں سے دو آئل ٹیکرز پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ٹینکر نے آگ پکڑ لی تاہم دوسرا محفوظ رہا۔

پولیس عہدے دار کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ دونوں ٹینکرز کے ڈرائیور فائرنگ کے دوران بھاگ نکلے۔

یہ ٹینکر سینڈک کے علاقے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کو تیل فراہم کرتے تھے۔

خیال رہے کہ چینی پچھلے کچھ سالوں سے اس علاقے میں گولڈ اور کاپر منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے دورے میں آٹھ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر معاہدے کیے ہیں۔

وزیر اعلٰی بلوچستان بھی نواز شریف کے ساتھ ان دنوں چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025