• KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C

مداح خاتون نے ملکیت سنجے دت کے نام کردی

شائع March 7, 2018 اپ ڈیٹ March 8, 2018
—فوٹو: اوپن میگزین
—فوٹو: اوپن میگزین

فلمی ستاروں کے لاکھوں مداح ہوتے ہیں، جو ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

بولی وڈ بابا سنجے دت کے بھی بھارت سمیت دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں، جو ان کی نہ صرف ایک جھلک دیکھنے کو ترستے ہوں گے، بلکہ ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں گے۔

سنجے دت کے ایسے مداحوں میں ممبئی کی 62 سالہ خاتون نشی ہرش چندرا بھی ہیں، جو مرتے مرتے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے اپنی تمام دولت چھوڑ گئی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ سنجے دت کو بھی اس بات کا علم اپنی مداح خاتون کے انتقال کے 2 ہفتے بعد اس وقت پتہ چلا جب انہیں ممبئی کے ایک بینک کی جانب سے اپنی ملکیت کو حاصل کرنے کے لیے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لیے فون کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں‘

ممبئی مرر کے مطابق اگرچہ 62 سالہ نشی ہرش چندرا نے ممبئی کے علاقے والکیشور کے ’بینک آف برودا‘ میں اپنے لاکرز میں موجود تمام دولت 58 سالہ اداکار سنجے دت کے نام کردی۔

—فوٹو: ہفنگٹن پوسٹ
—فوٹو: ہفنگٹن پوسٹ

خاتون نے مرنے سے پہلے ہی بینک کو خطوط لکھ کر لاکرز سمیت بینک میں موجود اپنی تمام دولت سنجے دت کے نام کردی تھی۔

نشی پرش چندرا کی موت رواں برس 15 جنوری کو ایک بیماری کے باعث ہوگئی تھی، جب کہ بینک عملے نے سنجے دت کو پہلی بار 29 جنوری کو فون کیا تھا۔

مداح کی جانب سے دولت چھوڑے جانے کا پتہ چلنے کے بعد سنجے دت نے خاتون کی جانب سے چھوڑی گئی دولت لینے سے انکار کردیا، تاہم معاملہ اتنا آسان نہیں ہے، کیوں کہ قانون کے مطابق اب سنجے دت ہی چھوڑی گئی ملکیت کے حتمی وارث ہیں۔

مزید پڑھیں: سنجے دت کی زندگی پر فلم

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون نے سنجے دت کے نام کتنی دولت اور ملکیت چھوڑی، تاہم اطلاعات ہیں کہ جس گھر میں خاتون رہائش پذیر تھیں اس کی مالیت 10 کروڑ بھارتی روپے (17کروڑ پاکستانی) سے زائد ہے۔

بینک میں بھی خاتون کی ڈھیر ساری دولت موجود ہے، خاتون اپنی قیمتی فلیٹ میں 80 سالہ والدہ اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی تھیں، جو یہ سن کر حیران رہ گئے کہ نشی ہرش چندرا نے دولت اور ملکیت ان کے نام کرنے کے بجائے اداکار کے نام کردی۔

دوسری جانب سے سنجے دت نے جہاں مداح خاتون کی دولت اور ملکیت لینے سے انکار کردیا ہے، وہیں وہ یہ سن کر بھی افسردہ ہیں کہ کوئی مداح انہیں اتنا چاہتا تھا کہ انہیں بتائے بغیر ان کے نام ملکیت کر گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار نے خاتون مداح کی چھوڑی گئی ملکیت و دولت ان کے ورثاء کو واپس کرنے کے لیے وکلاء کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ بینک عملے نے خاتون کے لاکر کو قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاحال کھولا بھی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026