مستونگ: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، شدت پسند کمانڈر ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم فرقہ ورانہ دہشت گرد تنظیم کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ۔ یہ بات انٹیلی جنس ذرائع نے بتائی ہے۔
خفیہ ادارے کے ایک عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان ۔ کام کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کو مستونگ کے علاقے میں آپریشن کیا۔
ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں دو دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے ہیں، جنہیں تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
آفیشل کے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسندمبینہ طور پر پولیس اور لیویز اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے افراد کے قتل میں ملوث تھے۔
پکڑے جانے والے افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان فرقہ وارانہ عسکریت پسندی، اور قوم پرستی پر مبنی دہشتگردی کی کارروائیوں کا شکار ہے۔
گزشتہ ماہ صوبے کے صدر مقام کوئٹہ میں ایک امام بارگاہ پر خودکش حملے میں ہزارہ برادری کے تیس سے زائد اراکین گرفتار ہوئے تھے۔
اس دھماکے کی ذمے داری کالعدم فرقہ وارانہ عسکریت پسند گروہ ، لشکرِ جھنگوی نے قبول کی تھی۔












لائیو ٹی وی