پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنمااور خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی تعلیمی قابلیت صرف انٹرمیڈیٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان کو موصول ہونے والی کاغذات نامزدگی میں جمع ہونے والے دستاویزات کے مطابق 5 سال تک خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم رہنے والے عاطف خان نے صرف انٹر کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے گریجویشن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران وزیر تعلیم، بجلی اور توانائی بھی رہے تھے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی معیار میں پنجاب تیسرے،خیبرپختونخوا پانچویں نمبر پر ہے،رپورٹ

اس کے علاوہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ ان کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 21 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 50 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ بتانے کے حوالے سے رابطہ کرنے اور ان کا موقف جاننے کی کوشش کی، تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Jun 28, 2018 05:57pm
اچھا ہے زیر تعلیم نہیں نکلے!
Candasuck Jun 29, 2018 10:35pm
@KHAN love it!