• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

نواز شریف ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

شائع July 31, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف کو صحت سنبھلنے کے بعد ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

پنجاب کے نگراں وزیرداخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ ‘سابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد جیل منتقل کیا جا رہا ہے’۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود چاہتے تھے کہ انھیں راولپنڈی کے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے کیونکہ انھیں روزانہ واک کی سہولت میسر نہیں تھی۔

شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے خللاف پمز ہستپال منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سپریم کورٹ کے حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس پر بالتریب 10 سال، 7 سال اور ایک سال کی قید سنائی گئی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے واپس آئے تھے اور انھیں واپس آتے ہی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جہاں دو روز قبل نواز شریف کی صحت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انھیں اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پمز میں انھیں کارڈک سینٹر میں رکھا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ سابق وزیراعظم کا شوگر لیول بڑھ گیا ہے تاہم اب ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا دعویٰ ہے کہ انھیں ملک کی طاقت ور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انھیں حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر مشتمل دہائیوں سے جاری دو جماعتی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ہے جبکہ اس دوران پاک فوج کے سابق سربراہ پرویز مشرف نے بھی حکومت کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025