یمن میں باغیوں کے علاقے حدیدہ میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی اتحاد کی بمباری شہر کے بڑے ہسپتال الثورا کے قریب کی گئی تھی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: یمن: اہم پورٹ پر قبضے کیلئے جاری لڑائی میں ہلاکتیں 100 تک پہنچ گئیں

واضح رہے کہ سعودی اتحاد باغیوں کے قابض علاقوں کو واپس حاصل کرنے میں یمن حکومت کی مدد کررہا ہے۔

سعودی اتحاد مارچ 2015 سے ایران کی حمایت یافتہ باغی، حوثیوں سے حالت جنگ میں ہے۔

دوسری جانب اے پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 3 ہزار یمنی بچے حدیدہ سے ہجرت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: یمن جنگ میں شامل سعودی فوجیوں کیلئے عام معافی کا اعلان

یمن میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کا کہنا تھا کہ حدیدہ سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 6 ہزار 238 افراد محفوط مقامات کی طرف ہجرت کررہے ہیں۔

ان کے مطابق ہجرت کرنے والے ان افراد میں نصف سے زائد تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ مقامات کی تلاش میں ہجرت کرنے والے افراد کے خاندان کو راستوں میں انتہائی کٹھن مراحل سے گرزنا پڑتا ہے جن میں، بارودی سرنگیں، فضائی حملے اور زمینی جنگ کے مقامات بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں