• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
Live Election 2018

جب نعیم الحق کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روکا گیا

شائع August 18, 2018 اپ ڈیٹ February 25, 2021

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوتے ہی نہ صرف ان کے بلکہ ان کی رہائش گاہ کے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردیے ہیں۔

جس کے پیشِ نظر غیرمتعلقہ افراد کو عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

تاہم پریشان کن صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب نعیم الحق جو پی ٹی آئی کی ابتدا سے ہی عمران خان کے ہمراہ ہیں اور ان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں، کو ان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اس حوالے سے سامنے آئی اس ویڈیو میں نعیم الحق کو سیکیورٹی اہلکاروں پر غصہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025