صنم سعید کی ’دیدن‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی

یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’بچانا‘ میں جلوہ گر ہوئے —فوٹو/ فائل
یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’بچانا‘ میں جلوہ گر ہوئے —فوٹو/ فائل

پاکستانی نامور اداکارہ صنم سعید طویل عرصے بعد ٹیلی ویژن پر واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں۔

اس ڈرامے کا نام ’دیدن‘ رکھا گیا ہے، جس میں صنم سعید کے ہمراہ اداکار محب مرزا کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ صنم نہایت منفرد کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا اس سے قبل ایک ساتھ فلم ’بچانا‘ میں کام کرچکے ہیں۔

#Bachaana duo #SanamSaeed & #MohibMirza are reuniting for a new drama serial!

A post shared by IMAGES (@dawn_images) on

اس فلم میں ان دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ’دیدن‘ کے حوالے سے صنم نے بتایا کہ یہ ایک تھرلر ڈرامہ ہے جس کی کہانی دو پیار کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس ڈرامے میں عجب گل، رشید ناز اور حما نواب بھی کام کرتی نظر آئیں گی، جبکہ ڈرامے کی ہدایات امین اقبال دے رہے ہیں۔

اسے رواں سال اے پلس پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال صنم سعید کی فلم ’کیک‘ ریلیز ہوئی تھی، جس میں اداکاری کے کام کو خوب سراہا گیا تھا۔

صنم کے کامیاب ڈراموں میں ’دام‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں