پاک-بھارت میچ، ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کا استعمال چھوڑ دیا

19 ستمبر 2018
ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ منفی کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ منفی کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارتی ٹینس کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شعیب ملک سے شادی کے بعد سے بہت سے لوگ ثانیہ مرزا پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ بھارتی نہیں ہیں، جبکہ ثانیہ مرزا اپنی قومیت کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں۔

وہ جانتی ہیں کہ آج ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ ضرور بنائیں گے اور انہیں کئی منفی کمنٹس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا اور اظہر محمود کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

اس بار ثانیہ مرزا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے باعث چند دنوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال چھوڑ دیں گی، تاکہ انہیں کسی قسم کے منفی کمنٹس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’اس میچ کے آغاز میں 24 گھنٹوں سے کم رہ گئے ہیں، بہتر ہے چند دنوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنا چھوڑ دوں، کیوں کہ یہاں جو باتیں کی جائیں گی وہ کسی بھی شخص کو بیمار کرسکتی ہیں، اور پھر میں تو حاملہ بھی ہوں‘۔

انہوں نے لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ یاد رکھیں کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے اور کچھ نہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں جلد پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں