• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

چاغی: چار ٹینکر نذر آتش

شائع July 14, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایک چینی کمپنی کو ایندھن فراہم کرنے والے چار آئل ٹینکروں کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگادی۔

لیویز اہلکار غلام حیدر نے ڈان ڈاٹ کام کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے ایک منصوبے کے لیے کام کررہی چینی کمپنی کو سپلائی کرنے والے ان ٹینکروں پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد چاروں ٹینکروں میں آگ لگ گئی جبکہ جائے وقوع پردھوئیں کے بادل اور آگ دیکھی جاسکتی تھی۔

حیدر کا کہنا تھا کہ لیویز کے پاس عسکریت پسندوں کے تعداد کے حوالے سے کو اطلاعات نہیں ہیں جبکہ واقعے میں کسی کوئی جانے نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اسی کمپنی کے لیے انندھن لے جانے والے ایک ٹینکر کو تقریباً ایک ہفتہ قبل عسکریت پسندوں نے مستونگ کے قریب آگ لگادی تھی۔

دوسری جانب ایک الگ واقعے میں لیویز نے ایک سات سالہ بچے کو بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے بازیاب کروالیا جبکہ آپریشن کے دوران تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Jul 14, 2013 07:36pm
ٹینکر کو آگ لگانے میں دو نظرئے هیں ایک ٹینکر کی تیل بیچ کر خالی ٹینکر کو آگ لگایا جاتا هے کیونکہ ٹینکر کی چلنے پر 50 لاکھ کا انشورنس هے کمپنی کے ساتھ ڈوسره جب ٹینکر پرانا هو جاتا هے تو بھی مندرجہ بالا طریقۂ اپنایا جاتا هے‎ ‎

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025