احد رضا میر پاکستان کی ڈھنچک پوجا؟

20 اکتوبر 2018
احد رضا میر کا گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
احد رضا میر کا گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 کی آخری قسط میں معروف اداکار و پروڈیوسر آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ہمراہ گانا گاکر کوک اسٹوڈیو میں ڈیبیو کیا۔

کوک اسٹوڈیو میں اپنے ڈیبیو کے لیے ’یقین کا سفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے مومنہ مستحسن کے ساتھ 60 کی دہائی کا کامیاب گانا ’کو کو کورینا‘ گایا۔

کوک اسٹوڈیو نے تو دعویٰ کیا کہ احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کی جانب سے گایا جانے والا یہ ریمکس رواں سال کے کامیاب گانوں میں سے ایک ہوگا، جسے لوگ احد رضا میر کے ٹاپ گانے کے طور پر یاد رکھیں گے۔

تاہم گانے کی ریلیز کے بعد اگر سوشل میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو ہوا کچھ اور ہی۔

کسی نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کا اصل پلان بتادیا جو کہ یہ تھا کہ ’نہ سر، نہ تال، لیکن شکل تو اچھی ہے نہ‘۔

ان کے مطابق احد رضا میر نے اس گانے کو مزید تباہ کن بنانے کے لیے مومنہ مستحسن کا شکریہ ادا کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کیا پتا کئی سالوں بعد یہ پتا چلے پیپسی نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کو برباد کرنے کے پیسے دیے تھے؟‘

کسی نے کہا عمران خان کو کوکو کورینا سننے کے بعد بلڈ پریشر چیک کرانے کی ضرورت پڑ گئی۔

ان کے مطابق احد رضا میر اور مومنہ مستحسن نے طاہر شاہ کو بھی مقابلہ دے دیا۔

جب جواد احمد نے کوکو کورینا کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

لیکن ایک ٹویٹ جو سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن گئی وہ یہ تھی کہ کسی نے احد رضا میر کو پاکستان کی ڈھنچک پوجا قرار دے دیا۔

اگر آپ ڈھنچک پوجا کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈھنچک پوجا بھارتی گلوکارہ ہیں جنہوں نے اپنے گانے ’سیلفی میں نے‘ اور ’دلوں کا شوٹر‘ سے سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی جبکہ صارفین نے ان کا خوب مذاق بھی بنایا۔

تو کیا آپ کو بھی احد رضا میر کا کوک اسٹوڈیو میں پہلا گانا ڈھنچک پوجا کے گانوں جیسا لگا؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Zarar Oct 20, 2018 03:11pm
Let me Participate in next season of Coke Studio ,I also don't know how to sing.