ثنا میر عالمی نمبر ایک بننے والی پہلی پاکستانی باؤلر بن گئیں

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2018
ثنا میر سے قبل کسی بھی پاکستانی وومن باؤلر نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا— فائل فوٹو
ثنا میر سے قبل کسی بھی پاکستانی وومن باؤلر نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا— فائل فوٹو

پاکستان کی ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار فاسٹ باؤلرثنا میر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں عالمی نمبر باؤلر بن گئی ہیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی باؤلر بن گئی ہیں۔

2017 سے 2020تک جاری رہنے والی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں ثنا میر شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 9 میچوں میں 12.75 کی اوسط سے 24وکٹیں لے چکی ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ثنا میر 663 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کی میگن شٹ کے مقابلے میں ان کے تین پوائنٹس زیادہ ہیں۔

یہ اعزاز حاصل کرنے پر ثنا میر کو حکومت پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے سب سے پہلے ثنا میر کو مبارکباد دی۔

تاہم ثنا میر کی 24وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود پاکستان آٹھ ملکی چیمپیئن شپ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں