• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

سرفراز احمد نے روس ٹیلر کی حرکت ’شرمناک‘ قرار دے دی

شائع November 8, 2018
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد — فائل فوٹو
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد — فائل فوٹو

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی شکایت کرنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی روز ٹیلر پر برس پڑے۔

میچ کے دوران پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کیوی کھلاڑی روس ٹیلر کے سامنے باؤلنگ کر رہے تھے کہ گیند کھیلنے کے بعد روس ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ کے اشارے سے سمجھانے کی کوشش کی کہ پاکستانی اسپنر کا باؤلنگ ایکشن قانونی نہیں ہے۔

روس ٹیلر کی جانب سے یہ حرکت 2 مرتبہ دہرائی گئی جو قوانین کے منافی ہے، اور اس حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا۔

سرفراز احمد نے میچ کے دوران ہی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امپائر جوئل ولسن اور شوزاب رضا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد امپائرز نے ٹیلر سے بات کی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے روس ٹیلر کی اس حرکت کو ’شرمناک قرار‘ دیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ محمد حفیظ کا ایکشن قانونی ہے اور اسے آئی سی سی کی جانب سے ہی کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ میں روس ٹیلر کی اس حرکت کو ’غلط‘ ہی کہوں گا، یہ بہت ہی شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ روس ٹیلر کا کام نہیں تھا کہ وہ محمد حفیظ کے ایکشن کے بارے میں بتائیں، ان کا کام بیٹنگ کرنا ہے وہ صرف بیٹنگ کریں اور اسی پر توجہ دیں، وہی ان کے لیے بہتر ہے‘۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

سرفراز احمد نے کہا کہ ’میں نے اس حرکت کے بارے میں امپائرز کو بھی بتادیا تھا اور کہا تھا کہ روس ٹیلر کی یہ حرکت اسپورٹس مین شپ میں نہیں آتی‘۔

پاکستانی کپتان نے کیوی کھلاڑی کے ایکشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ٹیلر ایک پیشہ آور کرکٹر ہیں، باؤلر کے ایکشن کے بارے میں بات کرنا ان کا نہیں امپائر کا کام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ روس ٹیلر بلاوجہ ایک مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ میچ میں ٹرینٹ بولڈ کی ہیٹرک کی بدولت کیوی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی 47 رنز سے شکت دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024