• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے ایلگر جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر

شائع January 9, 2019 اپ ڈیٹ January 9, 2019 11:31pm
ڈین ایلگر 2017 کے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف بھی جنوبی افریقہ کی قیادت کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈین ایلگر 2017 کے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف بھی جنوبی افریقہ کی قیادت کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی معطلی کے سبب پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر کو قائم مقام کپتان مقرر کردیا ہے۔

ڈیوپلیسی کو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ڈین ایلگر 2017 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے خلاف بھی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ جمعہ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقی سلیکٹرز نے اوپنر ایڈن مرکرم کی انجری کے پیش نظر نووارد بلے باز پیٹر ملان کو اسٹینڈ بائی کے طور اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

مرکرم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے انہیں فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026