• KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C

’کوئی ملتا ہی نہیں‘ کے ساتھ علی حیدر کی واپسی

شائع اپ ڈیٹ
علی حیدر کا اس گانے کو رواں سال فروری کے آخر میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
علی حیدر کا اس گانے کو رواں سال فروری کے آخر میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی حیدر بہت جلد اپنے نئے سولو گانے کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

ان کے جلد ریلیز ہونے والا گانا ’کوئی ملتا ہی نہیں‘ بھارت سے تعلق رکھنے والے کمپوزر پرتپل سنگھ نے کمپوز کیا۔

اپنے اس نئے گانے کے حوالے سے علی حیدر کا کہنا تھا کہ ’اس گانے کی شاعری کافی گہری ہے، کوئی ملتا ہی نہیں، جو ہے ملنے جیسا، کیا کوئی ہے ہی نہیں اپنے جیسا‘۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ’ویسے تو یہ ایک غزل ہے، لیکن گٹارسٹ فراز انور نے اس غزل کو ایک منفرد انداز دے دیا ہے، مجھے ان سے امریکا میں ملاقات کرنے کا موقع ملا، شمل اور عدنان کھوجا نے اس گانے کو پروڈیوس کیا ہے جبکہ راک اسٹار زین نے اس کی ویڈیو ڈائیریکٹ کی‘۔

مزید پڑھیں: علی حیدر کا نیا صوفی میوزک البم

گانے کی ویڈیو کے حوالے سے علی حیدر نے بتایا کہ ’اس گانے کی ویڈیو ایک غیرمعمولی موضوع پر مبنی ہے، ویڈیو میں ایک فنکار کی اسٹیج پر اور ذاتی زندگی کو پیش کیا جائے گا‘۔

51 سالہ علی حیدر کا اس گانے کو رواں سال فروری کے آخر میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ علی حیدر کا پہلا البم ’جانے جان سن‘ 1988 میں ریلیز ہوا تھا، جبکہ ان کا آخری البم ’بچپن کی بادامی یادیں‘ 2013 میں سامنے آیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026