‘صبر کریں، بہت جلد پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا‘

اپ ڈیٹ 13 فروری 2019
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کراچی میں ہو گی —فوٹو: ڈان نیوز
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کراچی میں ہو گی —فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فور کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے نامور فنکاروں میں شامل اداکار اور گلوکار فواد خان نے ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستانی قوم کا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

دبئی میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’پی ایس ایل میں ڈیرن سیمی کی واپسی سے جذبہ مزید بڑھا ہے تاہم ہمارے نزدیک تمام کھلاڑی قابل احترام ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ، قلندرز کو پی ایس ایل میں چیمپئن بنوانے کیلئے پُرعزم

اس حوالےسے فواد خان نے امید ظاہر کی کہ ’تمام پی ایس ایل کامیاب رہے تاہم بتدریج پی ایس ایل پاکستان منتقل ہوجائےگا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کراچی میں ہو گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن اس سے زیادہ تمام لوگوں کی ایک جگہ موجودگی سے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے مابین مربوط رابطے کا رحجان بڑھے گا اور مثبت بیغام پہنچے گا‘۔

گلوکار علی عظمت نے کہا کہ ’پاکستان سمیت دبئی کے وسیع اسٹیڈیم بھی تماشائیوں سے بھر جاتے ہیں تاہم یہ ایک پیغام ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سیاحت تیزی سے فروغ پا رہی ہے‘۔

مزیدپڑھیں: پی ایس ایل سے بین الاقوامی اسٹارز بننے والے کھلاڑی

علی عظمت نے کہا کہ ’بیرونی دنیا میں پاکستان کا تشخص بری طرح مسخ ہے لیکن جو کوئی غیرملکی ملک میں آتا ہے تو غریب سے غریب شخص بھی اپنی ہمت کے مطابق میزبانی کرتا ہے اور وہ میزبانی کو کبھی نہیں بھولتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگرکرکٹ، فلم اور میوزک کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثرمل رہا ہے تو ہم سب کی کوشش پوری ہوجائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2019 کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

فواد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اینتھم گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور افتتاحی تقریب میں ینگ دیسی کے ساتھ بہترین پرفارم کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں