1965 کی پاک-بھارت جنگ اور ’شیردل‘

28 فروری 2019
فلم رواں سال 22 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 22 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور پاکستانی اداکار میکال ذالفقار متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے متاثر کرنے کے بعد اب فلم ’شیردل‘ کے ساتھ مداحوں کو دل جیتنے کے لیے پرجوش ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آچکا ہے۔

فلم ’شیردل‘ کی کہانی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم کے ٹیزر میں 1965 کی پاک-بھارت جنگ کا دور پیش کیا گیا، جہاں میکال ذالفقار نے لڑاکا طیارے کے پائلٹ کا کردار نبھایا، جہاں وہ اپنی ٹریننگ کے دوران وطن سے محبت، عزت اور ڈیوٹی کی اہمیت کے بارے میں سیکھیں گے۔

’شیردل‘ کا پہلا ٹیزر مداحوں کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب رہا، جبکہ اس کی سنیماگرافی کو بھی سراہا جارہا ہے۔

فلم شیر دل میں میکال کے ساتھ ارمینہ خان، سبیکا امام اور حسن نیازی کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ارمینہ خان کی نئی فلم ‘شیردل‘ کی پہلی جھلک

اظفر جعفری کی ہدایات میں بننے والی فلم ’شیردل‘ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال 22 مارچ کو فلم ’لال کبوتر‘ اور ’پروجیکٹ غازی‘ کو ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں