یومِ پاکستان کی تقریب میں پاکستان کے دوست ممالک چین، سعودی عرب، سری لنکا، بحرین، برونائی اور آذربائیجان کے فوجی دستوں نے جبکہ چین اور ترکی فضائی دستوں نے بھی شرکت کی۔

جس میں سب سے پہلے آذر بائیجان کا دستہ مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے سے گزرا جس کی قیادت فرسٹ لیفٹینٹ کیریم ایبازوف نے کی۔

سعودی عرب کے دستے کی پریڈ میں شرکت—فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی
سعودی عرب کے دستے کی پریڈ میں شرکت—فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی

جس کے بعد رائل سعودی لینڈ فورسز کے دستے نے سعودی عرب کا پرچم نے مارچ پاسٹ کا مظاہر کیا جس کی قیادت میجر عبداللہ بن فہد نے کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے 70 فوجی کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت ہیں۔

جس کے بعد ترکی فضائیہ کی ٹیم سولو ترک نے ایف-16 جہازوں کے دستے کے ساتھ بہترین کرتب دکھائے۔

دوسری جانب چینی ایروبیٹکس ٹیم نے جے 10 پر اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور فضا میں رنگ بکھیر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان: ’ترقی یافتہ پاکستان شہدا، غازیوں کیلئے بہترین خراجِ تحسین ہوگا‘

آذربائیجان کا دستہ پریڈ میں شریک—فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی
آذربائیجان کا دستہ پریڈ میں شریک—فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی

تقریب میں آذربائیجان، بحرین، برونائی، سعودی عرب اور سری لنکا کی چھاتہ بردار ٹیموں نے فری فال کے حیرت انگیز مظاہرہ کر کے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی ٹروپرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے قومی پرچم کے ساتھ سلامی کے چبوترے کے قریب خوبصورت لینڈنگ کی۔

بعدازاں پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ شرکت کرنے والی تمام ممالک کے دستوں نے مہمانِ خصوصی صدر مملکت عارف علوی، مہمانِ اعزازی ملائیشیا کے وزیراعظم اور وزیراعظم عمران خان کو اپنے اپنے پرچم بھی پیش کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں