• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

ایس پی پولیس کوئٹہ کی معطلی پر از خود نوٹس

شائع July 19, 2013

پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی سربراہ اور سینئر وزیر نواب ثناء اللہ زہری۔ فائل تصویر
پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی سربراہ اور سینئر وزیر نواب ثناء اللہ زہری۔ فائل تصویر

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے ایس پی پولیس کوئٹہ کی معطلی پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سردارثناء اللہ کے گارڈز کو اسمبلی میں روکنے پر سپریٹینڈنٹ پولیس سمیع اللہ سومرو کو معطل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر کے گارڈز نے جب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گیٹ پر روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس اور گارڈز کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو جمعے کے روز پیش ہونے کو حکم دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کے حکم پر بلوچستان اسمبلی میں ذاتی گارڈ لانا ممنوع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025