شادی کے لیے کس طرح کی لڑکی چاہیے بلاول بھٹو نے بتادیا

15 اپريل 2019
بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں 73 دلچسپ سوالات کے جواب دیے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں 73 دلچسپ سوالات کے جواب دیے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

سیاست دان بھی اپنی عام زندگی میں یقیناً ہمارے جیسے ہی ہوتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باتوں سے بھی اندازہ ہورہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی میں ایک عام انسان کی طرح ہی سوچتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کو بھی پلاؤ اور بریانی میں بریانی زیادہ پسند ہے جبکہ آج کل وہ اتنے مصروف ہیں کہ انہیں نیٹ فلکس پر اپنی پسندیدہ سیریز دیکھنے کا بھی وقت نہیں مل رہا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی 4 شادیاں، منصوبہ بندی ہو رہی ہے؟

ایسے کئی اور سوالات کے جوابات بلاول بھٹو زرداری نے دی کرنٹ کو ایک انٹرویو میں دیے، جہاں انہوں نے پی پی پی چیئرمین سے 73 سوالات کے جوابات مانگے۔

ویسے تو بلاول نے ان تمام سوالات کے جوابات دیے، تاہم ان میں سب سے 5 یادگار جوابات مندرجہ ذیل ہیں:

1- بلاول کو عمران خان کے بارے میں کیا بات پسند ہے؟

جب بلاول بھٹو زرداری سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ وہ کونسی ایک چیز ہے جو انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں پسند ہے تو اس پر بلاول نے انکشاف کیا کہ ’میں ابھی تک وہ ایک اچھی بات ڈھونڈ رہا ہوں جو مجھے عمران خان میں پسند آئے‘۔

2- بلاول کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟

بلال بھٹو زرداری سے اس سے قبل یہ سوال کئی مرتبہ پوچھا جاچکا ہے اور اس بار انہوں نے اپنے جواب میں بتایا کہ ’وہ سمجھدار ہو اور مذاق کو بھی سمجھے اور سب سے ضروری میری بہنوں کے ساتھ اس کا اچھا تعلق ہونا چاہیے‘۔

3- اپنی والدہ کی جانب سے دیا گیا کوئی مشورہ جو انہیں آج بھی یاد ہو؟

بلاول کے مطابق ویسے تو ان کی والدہ بےنظیر بھٹو نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے، لیکن ایک ہدایت جو انہیں ہمیشہ یاد رہتے ہے وہ یہ تھی کہ ’غصے میں کبھی جواب نہیں دینا چاہیے اور غصہ آرہا ہو تو پہلے 10 تک گنتی گننی چاہیے‘۔

4- بلاول سیاست دان نہیں ہوتے تو کیا ہوتے؟

30 سالہ بلاول کے مطابق اگر وہ سیاست دان نہ ہوتے تو پھر وہ فلاحی کام کررہے ہوتے۔

5- صبح اور رات دونوں وقت کیا کھانا پسند کریں گے؟

جب بلاول بھٹو زرداری سے یہ سوال کیا کہ وہ صبح 11 بجے کیا کھانا پسند کریں گے تو انہوں نے حلیم کہا اور رات کے 12 بجے بھی وہ حلیم ہی کھانا پسند کریں گے۔

مکمل انٹرویو یہاں دیکھیں:

تبصرے (1) بند ہیں

Arshad J. Sandal Apr 16, 2019 09:51am
Bilawal if you want to be next PM of Pakistan at least 20 years later, then defend yourself rather than ignored persons, keep your tongue under control, keep your pocket away from bribes, keep your personal life neat and clean. Hope you will find things better and reasonable.