چینی سائنسدان جدید ترین کیمرا ٹیکنالوجی تیار کرنے میں کامیاب

14 مئ 2019
— فوٹو بشکریہ نیشنل لیبارٹری فار فزیکل سائنسز
— فوٹو بشکریہ نیشنل لیبارٹری فار فزیکل سائنسز

چین کے سائنسدانوں نے ایسی نئی کیمرا ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جو انسانوں کی تصاویر 28 میل دور سے بھی کھینچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جریدے ArXiv میں شائع مقالے میں سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی سموگ اور دیگر آلودگی کے اندر بھی لیزر امیجنگ اور ایڈوانس اے آئی سافٹ وئیر کی مدد سے تصویر کھینچ سکتی ہے۔

اس وقت لائٹ ڈیٹکشن اور رینجنگ ٹیکنالوجی تو استعمال ہورہی ہے مگر چینی سائنسدانوں کے مطابق نیا سافٹ وئیر آواز کی مدد سے تصویر کھینچ سکے گا۔

اس تیکنیک کو گیٹنگ سافٹ وئیر کا نام دیا گیا ہے جو کیمرے کے فیلڈ آف ویو میں دیگر اشیا سے خارج ہونے والے فوٹوز کو نظرانداز کردیتی ہے۔

یہ نیا سافٹ وئیر کیمرے کو بتائے گا کہ اپنے ہدف سے ہٹ کر کس طرح دیگر اجسام کو نظرانداز کرنا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ فیچر کیمروں میں مستقبل قریب میں متعارف کرایاجائے گا۔

فوٹو بشکریہ نیشنل لیبارٹری فار فزیکل سائنسز
فوٹو بشکریہ نیشنل لیبارٹری فار فزیکل سائنسز

یہ ٹیکنالوجی انفراریڈ لیزر کو ویو لینتھ پر 1550 نانومیٹر پر استعمال کرے گی اور یہ ویو لینتھ نہ صرف کیمرے کے استعمال کو محفوظ بنائے گی بلکہ یہ انسانی آنکھوں کو بھی نقصان سے بچائے گی جبکہ شمسی فوٹونز سے بھی تصویر کو بچائے گی۔

یہ کیمرا نئے الگورتھم کو استعمال کرکے ایک قابل شناخت تصویر لینے میں مدد کرے گا۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے ہائی ریزولوشن، لو پاور تھری ڈی آپٹیکل امیجنگ کے حصول میں مدد ملے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

نعیم May 15, 2019 08:00am
عرب-عجم بگڑتےجنگی حالات میں پاکستان کوترکی+ایران+چین+روس اتحادقائم کرکےامریکی اسرائیلی عزائم خاک کرنےہونگےگوکہ موجودہ نااہل(1950کی دہائ سےملک پرقابض غاصب مافیاکی نمائندہ)حکومت سےاچھائ کی امیدعبث!