پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی20 نصف سنچری کا ریکارڈ ندا ڈار کے نام

اپ ڈیٹ 22 مئ 2019

ای میل

ندا ڈار نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: بشکریہ پی سی بی
ندا ڈار نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: بشکریہ پی سی بی

پاکستانی وومن کرکٹر ندا ڈار نے ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں ،وہاب

اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی20 نصف سنچری بنانے والی کرکٹر بن گئیں اور کوئی مرد کرکٹر بھی ان سے تیز ٹی20 نصف سنچری اسکور نہ کر سکا۔

پاکستان کی مینز ٹیم کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جنہوں نے 21 گیندوں پر آسٹریلیا کے خلاف ففٹی اسکور کی تھی۔

ندا ڈار نے 37گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی وومن ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کی کٹ متعارف

خاتون کرکٹر نے اس ریکارڈ ساز اننگز میں ٹی20 کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی تیسری وومن کرکٹر بن گئیں

وہ محض دو گیندوں کے فرق سے تیز ترین نصف سنچری کا عالممی ریکارڈ برابر نہ کر سکیں۔

وومن کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کی ایس ایف ایم ڈیوائن کے پاس ہے جنہوںنے 2006 میں بھارت کے خلاف 18گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔