فرانس: پیکج بم دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی

اپ ڈیٹ 25 مئ 2019
پیرس میں 2015 کے حملوں کے بعد سے تاحال ہائی الرٹ ہے —فائل فوٹو / رائٹرز
پیرس میں 2015 کے حملوں کے بعد سے تاحال ہائی الرٹ ہے —فائل فوٹو / رائٹرز

فرانس میں یورپی پارلیمانی انتخابات سے محض دو روز قبل مصرف شہر لیون میں ’پیکج بم‘ دھماکے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 سے زائد ہے، جن میں سے 11 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس میں 6 مقامات پر حملے، 129 افراد ہلاک

فرانسیسی حکام کے مطابق ’زخمیوں میں سے کسی کی جان کو خطرہ نہیں‘۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 30 برس ہے اور مشتبہ شخص سائیکل پر آیا اور پیدل چلنے والوں کے لیے گلی میں پیکٹ کی صورت میں بم رکھ کر چلا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس: پولیس کی اسلامک سینٹر کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتار

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور نے دو معروف سڑکوں کے مصروف کارنر کے پاس ایک بیکری کے سامنے پیکج بم رکھا جس میں’اسکرو اور بولٹس‘ شامل کیے گئے تھے۔

موقع پر موجود 17 سالہ طالبعلم نے بتایا کہ ’دھماکے کی آواز سے ایسا لگا کہ دو کاریں بری طرح سے ٹکرا گئی ہوں‘۔

خیال رہے کہ 2015 میں دہشت گرد تنظیم داعش نے پیرس میں 6 مقامات پر حملے کیے تھے جس میں 129 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے فرانس میں ہائی الرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف قرارداد کی ناکامی کےبعد امریکی اتحادیوں کی مذمت

پیرس میں ہونے والے ان حملوں کے بعد امریکی پولیس نے نیویارک شہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں