فیس بک اسنیپ چیٹ کے بٹ موجی کا جواب دینے کیلئے تیار

04 جون 2019
یہ اسٹیکر ایسے ہوں گے — فوٹو بشکریہ فیس بک
یہ اسٹیکر ایسے ہوں گے — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک اپنی حریف ایپ اسنیپ چیٹ سے پہلے ہی متعدد فیچرز جیسے اسٹوریز وغیرہ اپنی مختلف اپلیکشنز کے لیے 'چرا' چکی ہے اور اب ایک بار پھر ایسا کرنے والی ہے۔

اس بار فیس بک اسنیپ چیٹ کے بٹ موجی سے ملتے جلتے فیچر کو متعارف کرانے والی ہے، جس پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا۔

صارفین کی شخصیت پر مبنی یہ اواتار یا پرسنلائز کارٹون اسٹیکر میسنجر اور نیوزفیڈ پر استعمال ہوسکیں گے ۔

یہ فیچر اس وقت آسٹریلیا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ بہت حد تک اسنیپ چیٹ کے بٹ موجی سے ملتا جلتا ہے جس میں صارف کارٹون اسٹیکر کی جسمانی ساخت، جلد اور بالوں کی رنگت اور کپڑوں کے ذریعے اپنے انداز کی عکاسی کرسکتے ہیں۔

تاہم اس میں تصویر پر مبنی آٹومیٹک اواتار بنانے کا آپشن نہیں دیا گیا اور اس بارے میں فیس بک کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ اسے تعصب کے الزامات سامنا کرنا پڑے۔

ان اسٹیکرز کے ذریعے عام جذبات کا اظہار کیا جاسکتا ہے جیسے کسی کو مبارکباد دینا یا میم وغیرہ ۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس وقت یہ فیچر صرف آسٹریلیا میں دستیاب ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ 2019 کے آخر تک یا 2020 کے آغاز میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کا مقصد نوجوانوں کو فیس بک کی جانب متوجہ کرنا ہے جن کی دلچسپی اس وقت انسٹاگرام یا اسنیپ چیٹ پر زیادہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں